اظہر مشوانی کے بھائیوں کی بازیابی کیس کا تحریری حکم جاری

اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اظہر مشوانی کے 2 لاپتہ بھائیوں کی بازیابی کے کیس کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایک صفحے کا تحریری حکم جاری کیا ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا توقع ہے اٹارنی جنرل اس معاملے پر وزیرِ اعظم سے ملیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عدالت کے سامنے کمزور جواب دیا گیا اور فریقین کی طرف سے اس معاملے میں بے حسی افسوسناک ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار وکیل کے جزوی دلائل ہو چکے، آئندہ سماعت پر دستیاب بینچ کے سامنے کیس مقرر کریں۔