یہ چاہتے ہیں عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈز کیس میں جلد سزا دے دی جائے، فائل فوٹو
یہ چاہتے ہیں عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈز کیس میں جلد سزا دے دی جائے، فائل فوٹو

علیمہ خان نے عمران خان کی رہائی کے لیے مہم چلانے کا اعلان کردیا

پشاور: علیمہ خان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے مہم چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

گزشتہ روز علیمہ خان نے پشاور اور مردان کا دورہ کیا، جہاں ان سے جیل کاٹنے والے پارٹی کارکنوں اور ان کے خاندان کے افراد نے ملاقات کی، کارکنوں نے علیمہ خان کے سامنے  وزیراعلیٰ اور دیگر قیادت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔

علیمہ خان کے ہمراہ ایم این اے شاندانہ گلزار اور پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ بھی موجود تھیں، علیمہ خان نے پارٹی قیادت سے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔علیمہ خان نے اس دورے سے متعلق وزیر اعلیٰ سمیت کسی کابینہ رکن کو بھی اعتماد میں نہیں لیا۔