2018 کے بعد سے دہشت گردی دوبارہ سر اٹھار رہی ہے، ہم دہشت گردی کا سر کچل دیں گے۔ فائل فوٹو
2018 کے بعد سے دہشت گردی دوبارہ سر اٹھار رہی ہے، ہم دہشت گردی کا سر کچل دیں گے۔ فائل فوٹو

موسیٰ خیل واقعہ کی فوری تحقیقات کی جائیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے موسیٰ خیل میں مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کرنے کے دہشتگردانہ فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی قطعاً قبول نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں مسافر بس پر دہشتگرد حملے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کیلیے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

شہباز شریف نے مقامی انتظامیہ کو لواحقین کے ساتھ مکمل تعاون اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی فوری تحقیقات کا بھی حکم دیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی قطعاً قبول نہیں، اس واقعے کے ذمہ دار دہشتگردوں کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں گی، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔