پی آئی اے کی 8 پروازیں منسوخ، 35 تاخیر کا شکار

کراچی سے اسلام آباد پی کے 301 اور 368 ،کراچی سے اسکردو 455 اور 456 کو بھی منسوخ کردیا گیا

August 29, 2024 · قومی

اسلام آباد(اُمت نیوز)خراب موسم کے باعث قومی ایئر لائن پی آئی اے کی آج کی 8 پروازیں منسوخ اور 35 تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 301 اور 368 کو منسوخ کر دیا گیا،کراچی سے اسکردو کے مابین پی آئی اے کی پرواز 455 اور 456 کو بھی منسوخ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605 اور 606 کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔