??? ??? ?????? ?? ??? ????? ??? ????? ???? ??? ???? ???? ???????? ???

سید علی گیلانی کا نام تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا،مشعال ملک

راولپنڈی(اُمت نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے شیر کشمیر سید علی شاہ گیلانی کی تیسری برسی پر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

شیر کشمیر سید علی شاہ گیلانی کی آج تیسری برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، برسی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

اس موقع پر مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستانی اور کشمیری قوم کی جانب سے سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔

مشعال ملک نے کہا کہ سید علی گیلانی ایک شخص کا نہیں بلکہ ایک سوچ اور انقلاب کا نام ہے، سید علی گیلانی نے ساری زندگی آزادی کے لیے وقف کر دی۔

اُنہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کا نام تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا، شہیدوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ لاکھوں لوگوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں، آزادی کی جہدوجہد میں شدت آئے گی، ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔