فوج اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات انتہائی ضروری ہیں،رؤف حسن

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا کہ فوج اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات انتہائی ضروری ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امید کر سکتے ہیں فوج اور پی ٹی آئی میں ڈیڈ لاک مزید نہ رہے، یہ ریاست کے مفاد میں ہے، تمام ادارے آئینی حدود میں کام کریں گے تو عدم استحکام ختم ہو جائے گا۔

رؤف حسن نے مزید کہا کہ انفرادی سطح کے رابطے شاید بات چیت کو آگے لے جانے میں مددگار ہوتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی کو اجازت دی ہے وہ سیاسی جماعتوں سے بات کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں سے گفتگو کے مثبت نتائج نکل سکتے ہیں تو وہ بالکل کوشش کریں۔