رحیم یار خان کے حلقہ این اے 171 پر ضمنی انتخاب آج

پیپلزپارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین اور پی ٹی آئی کے حسان مصطفیٰ مدمقابل ہیں، جبکہ 4 دیگر آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔

September 12, 2024 · اہم خبریں, قومی

رحیم یار خان(اُمت نیوز)رحیم یار خان کے حلقہ این اے 171 پر ضمنی انتخاب آج ہورہے ہیں، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

پیپلزپارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین اور پی ٹی آئی کے حسان مصطفیٰ مدمقابل ہیں، جبکہ 4 دیگر آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے ممتاز مصطفیٰ کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔