کراچی (اُمت نیوز)کراچی ایئرپورٹ پر ایک ہی دن میں منکی پاکس کے 3مشتبہ کیس سامنے آگئے۔ جدہ اور دبئی سے آنے والے مسافروں میں منکی پاکس کی علامت پائی گئی ہیں۔
مسافروں میں دو مردوں سمیت ایک خاتون بھی شامل ہے۔جدہ سے آنے والی 32 سالہ خاتون میں منکی پاکس کی علامت پائی گئیں جبکہ 18 سالہ نوجوان منکی پاکس کی علامت کے ساتھ دبئی سے کراچی پہنچا ہے۔
اسی طرح منکی پاکس میں مبتلا 42 سالہ مسافر سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 708 کے ذریعے جدہ سے کراچی آیا ہے۔تینوں مریضوں کو انفیکشن ڈیزیز سینٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ٹیسٹ رپورٹ آنے تک مسافروں کو ہسپتال کےآئیسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا۔