پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین کی نمازِ جنازہ ادا

لاہور(اُمت نیوز)پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین کی نمازِ جنازہ لاہور میں سبزہ زار میں ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ میں عزیز و اقارب اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

فلم ڈائریکٹر الطاف حسین گزشتہ روز 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔

اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے 80 سے زائد فلمیں بنائیں، انہیں شہرت فلم ’صاحب جی ‘ سے ملی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔