اسپیشل کورٹ پر سیشن کورٹ کو دیا گیا وقت اپلائی ہوگا، فائل فوٹو
اسپیشل کورٹ پر سیشن کورٹ کو دیا گیا وقت اپلائی ہوگا، فائل فوٹو

ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ نہ سنانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا۔

ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیوں کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ درخواستوں پر سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے کیس سے بری کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کیس ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے ٹرائل کورٹ کو ٹرائل آگے بڑھانے سے روک دیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔