فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف عالم دین ذاکر نائیک آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

کراچی: معروف بھارتی عالم دین اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان کے دورے کا اعلان کردیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک آئندہ ماہ اکتوبر میں پاکستان پہنچیں گے۔ انہیں حکومتِ پاکستان نے خصوصی طور پر مدعو کیا ہے۔ وہ ملک کے بڑے شہروں کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

دورے میں ان کے بیٹے شیخ فارق نائک بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ وہ 5 اور 6 اکتوبر کو کراچی، 12 اور 13 اکتوبر کو لاہور جب کہ 19 اور 20 کو اسلام آباد میں خطابات کریں گے۔ ان کے خطابات پیس ٹی وی چینل سے براہ راست نشر بھی کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔