پولیس ان کی گرفتاری کے لیے متحرک ہوگئی ہے، فائل فوٹو
 پولیس ان کی گرفتاری کے لیے متحرک ہوگئی ہے، فائل فوٹو

لاہور پولیس کو حماد اظہر کی گرفتاری کا ٹاسک مل گیا

لاہور: حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس ان کی گرفتاری کے لیے متحرک ہوگئی، ان پر نو مئی کے مقدمات ہیں۔

پی ٹی آئی کے لاہور جلسے میں رہنما حماد اظہر موجود ہیں اور انہوں نے خطاب بھی کیا ہے، حماد اظہر نومئی کے مقدمات میں اشتہاری ملزم ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہل کاروں کو حماد اظہر کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے جس پر پولیس ان کی گرفتاری کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نو مئی کا کوئی ملزم جلسے میں دیکھا گیا تو کارروائی ہوگی، جس کے بعد لاہور پولیس کو پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کا ٹاسک مل گیا ہے۔

حماد اظہر کاہنہ جلسہ گاہ میں موجود ہیں اور لاہور پولیس ان کی گرفتاری کیلئے متحرک ہوگئی ہے، پولیس اہلکاروں کو حماد اظہر کی گرفتاری کا ٹاسک مل گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔