خاران میں سیکیورٹی فورسز کے قریب بم دھماکا؛ 7 افراد زخمی
دھماکے میں زخمی افراد کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
September 22, 2024 · قومی
فائل فوٹو
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کے قریب دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ایس پی خاران ہاشم بلوچ کے مطابق دھماکے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔