مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا چھٹا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس کی صدارت کی لیکن حتمی فیصلہ نہ ہوسکا اور معاملہ ابھی زیر غور ہے۔

September 24, 2024 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا چھٹا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس کی صدارت کی لیکن حتمی فیصلہ نہ ہوسکا اور معاملہ ابھی زیر غور ہے۔

مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا ہے تاہم تمام قانونی نکات پر کمیشن کی قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے کل ایک بار پھر مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا تھا۔