ریاض: سعودی عرب کی ایک عدالت کے حکم پر ہیروئن سمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے بتایا کہ ندیم شہزاد نامی پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
وزارت داخلہ کے مطابق مقامی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قتل کی سزا سنائی تھی جس کو اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے برقرار رکھا۔ سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہےکہ مجرم کی سزائے موت پر آج دمام میں عمل درآمد کردیا گیا۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق اس سزا کا اعلان اس لیےکیا گیا ہے تاکہ مملکت میں منشیات فروشی میں ملوث افراد کو خبردار کیا جاسکے۔