بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد صالح بھوتانی پی بی21 سے کامیاب ہوئے تھے، فائل فوٹو
بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد صالح بھوتانی پی بی21 سے کامیاب ہوئے تھے، فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 11 سابق اراکین کو نا اہل قرار دے دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی اسمبلی کے سابق 11 اراکین کو نا اہل قرار دے دیا۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق سندھ اسمبلی کے 7 سابق اراکین کو بھی نااہل قرار دیا گیا ، گوشوارے جمع کرانے تک یہ اراکین نااہل رہیں گے، گوشوارے جمع کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نااہل اراکین میں خرم دستگیر، محسن نواز رانجھا،اسحاق خان،محمد علی شامل کمال الدین،عصمت اللہ،سید محمود شاہ،ثمینہ مطلوب شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مس نصیبہ،شمیم آرا پنور ،محمود شاہ روبینہ عرفان بھی نا اہل قرار جبکہ سندھ اسمبلی کے 7 اراکین عدیل احمد ، حزب اللہ بوگیو، ارسلان تاج، عارف مصطفیٰ، عمران شاہ، علی غلام اور مس طاہرہ بھی نا اہل قرار دیئے گئے ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں نااہل سابق رکن بلوچستان اسمبلی یار محمدرند، سکندر علی،میر حمل و دیگر شامل ہیں۔