آئینی ترمیم اسی ہفتے یا دوسرے ہفتے کے شروع میں لائے جانے کا امکان ہے، فائل فوٹو
آئینی ترمیم اسی ہفتے یا دوسرے ہفتے کے شروع میں لائے جانے کا امکان ہے، فائل فوٹو

نواز شریف نے امریکا اور لندن جانے کا پروگرام مؤخر کردیا

لاہور: آئینی ترمیم کے معاملے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے امریکا اور لندن جانے کا پروگرام مؤخر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا امریکا اور لندن جانے کا پروگرام ملتوی ہوگیا، نواز شریف کا اسی ہفتے امریکا اور لندن جانے کا پروگرام بتایا گیا تھا۔

آئینی ترمیم کا معاملہ حل ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لندن اور امریکا جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم اسی ہفتے یا دوسرے ہفتے کے شروع میں لائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئینی ترمیم لانے سے پہلے حکومت کو 63 اے کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی انتظار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔