تھانہ آئی نائن میں مقدمہ، علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

علی امین گنڈاپور، عمر تنویر اور واثق قیوم عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

October 3, 2024 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ملزم تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں فیصل جاوید اور دیگر کے خلاف تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔ حیدر بن مسعود عامر محمود کیانی فیصل جاوید عدالت پیش ہوئے۔

علی امین گنڈاپور، عمر تنویر اور واثق قیوم عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ راشد حفیظ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی جوعدالت نے منظور کرلی۔

عدالت نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور واثق قیوم کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر تنویر بٹ کو اشتہاری  قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔