دمشق: شام پر اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید حسن نصراللہ کے داماد حسن جعفر قصیر شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق حسن نصراللہ کے داماد حزب اللہ کے سینیئر رکن اور یونٹ 4400 کے کمانڈر محمد جعفر قصیرکے بھائی تھے۔
حسن نصر اللہ کے داماد حسن جعفرقصیرایک روز قبل ہی شام کے دارالحکومت پہنچے تھے۔
حسن نصر اللہ کے دامادکے بھائی محمد جعفر قصیر کو بھی گزشتہ روز فضائی حملے میں شہید کیا گیا تھا۔
اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ محمد جعفر قصیرایران کے نہایت قریب تھے اور ایران سے جنگی اسلحہ لانے کے ذمے دار تھے۔
شام کے سرکاری ٹی وی نے غیرمعمولی اعلان میں بتایا تھا کہ اسرائیل کے دمشق میں ایک رہائشی عمارت پر حملے میں 3 افراد شہید اور 3 زخمی ہوگئے تاہم کسی شناخت ظاہر نہیں کی تھی۔