دونوں بہنوں کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا۔
دونوں بہنوں کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا۔

عمران خان کی دونوں بہنوں کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ ڈی چوک جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔

ایسے میں جب عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمی خان ڈی چوک پہنچی تو پولیس نے دونوں بہنوں کو گرفتار کر لیا۔

بانی چیئرمین کی بہن عظمی خان بھی پولیس حراست میں ہیں جبکہ دونوں بہنوں کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ پولیس نے ڈی چوک پہنچنے والے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کیا جبکہ پولیس نے ٹولیوں کی صورت میں پہنچنے والے کارکنان کو منتشر کرنے کیلیے شیلنگ کی۔ اس کے علاوہ  فیض آباد اور مری روڈ پر پیش قدمی روکنے کیلیے شدید شیلنگ بھی کی جس کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔