میں نے سارا کچھ دیکھا ہے، میں خود اسی لیے موجود تھی کہ اب لوگوں کے ساتھ زیادتی نہ ہو، فائل فوٹو
میں نے سارا کچھ دیکھا ہے، میں خود اسی لیے موجود تھی کہ اب لوگوں کے ساتھ زیادتی نہ ہو، فائل فوٹو

لاہور میں تحریک انصاف کا کوئی لیڈرباہر نہیں نکلا، عالیہ حمزہ کی دہائی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز احتجاج کی کال دی تھی لیکن مبینہ طورپر لاہور سے کوئی لیڈر باہر نہیں آیا اور اس سلسلے میں عالیہ حمزہ کی مایوس کن آڈیو لیک سامنے آگئی ہے۔

آڈیو میں ان کاکہناتھاکہ میں نے سارا کچھ دیکھا ہے، میں خود اسی لیے موجود تھی کہ اب لوگوں کے ساتھ زیادتی نہ ہو، قیادت بھی کچھ اس طرح کرتی ہے تو کم از کم میں اپنےلوگوں کے ساتھ کھڑی ہوں گی، میں یہ کھلے عام کہہ رہی ہوں کہ ہمارے اراکین صوبائی اسمبلی مجھے کہیں نظر نہیں آئے، کس نے کہاں لیڈکیا؟ مجھے صرف ویڈیوز دکھا دیں کہ مینار پاکستان پر رضوان کی ٹیم ، یوتھ ونگ کے زوہیب اور آپ لوگوں کے علاوہ  کون تھا؟ ٹیمیں کہاں تھیں؟

ان کا مزید کہناتھاکہ میں تو ٹیم پر یقین رکھتی ہوں، اگرایک یونین کونسل کا بندہ پچاس لوگ نہیں نکال سکتا،41 یونین کونسلز کا مطلب ہے کہ دواڑھائی ہزار بندہ تو این اے 118 سے صرف ہوجاتا، صرف ورکر لڑا،کوئی لیڈر سامنے نہیں آیا، کسی کو اچھا لگے یا برا، یہ اپ سیٹنگ تھا، یہ خان کی کال تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔