کراچی ایئرپورٹ دھماکے میں زخمیوں کے نام سامنے آگئے

کراچی (اُمت نیوز)کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والے دھماکے کے 10 زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

انچارج شعبہ حادثات ڈاکٹر نوشین نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں پولیس کانسٹیبل وقار شامل ہے جبکہ دیگر زخمیوں میں محمد الیاس، محمد نعیم اور عمر طارق شامل ہیں۔

ڈاکٹر نوشین نے بتایا کہ زخمیوں میں رانو خان، عظیم، تسلیم، علی، حمزہ، اور صبیح شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، نشانہ بننے والی گاڑی میں غیرملکی سوار تھے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔