اسلام آباد پولیس اہلکارکے قتل کا مقدمہ عمران خان اور گنڈا پور پر درج
اعظم سواتی، بیرسٹر سیف، عمر ایوب اور عامر مغل کے ساتھ ساتھ 500 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں اقدام قتل،اغوا اور دہشتگردی سمیت 12 دفعات شامل کی گئی ہیں، فائل فوٹو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک احتجاج کے دوران جاں بحق اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل عبد الحمید شاہ کے قتل کا مقدمہ تھانہ نون میں درج کر لیا گیا۔
مقدمے میں اقدام قتل،اغوا اور دہشتگردی سمیت 12 دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی، علی امین گنڈاپور، اعظم سواتی، بیرسٹر سیف، عمر ایوب اور عامر مغل کے ساتھ ساتھ 500 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔