فائل فوٹو
فائل فوٹو

بنوں پولیس لائن پر دہشتگروں کے حملے میں 3 اہلکار شہید

پشاور: بنوں میں پولیس لائنز پر دہشتگروں نے دھاوا بول دیا اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق متعدد دہشتگرد پولیس لائنز کے اندر گھس گئے اور شدید فائرنگ کی۔ شدید فائرنگ کے باعث روڈ سنسان ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد برقعے پہن کر پولیس لائنز میں گھسے اور اندر جاکر فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں3 پولیس اہلکار جاں بحق اور1 زخمی ہوگئے۔ امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

بنوں پولیس اور فورسز کی جوابی فائرنگ سے تین خوارجی ہلاک ہوگئے۔ادھر سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس لائنز کے آس پاس کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔