خیبرپختونخوا کے نام سے خیبر کا لفظ حذف کردیا جائے،فائل فوٹو
خیبرپختونخوا کے نام سے خیبر کا لفظ حذف کردیا جائے،فائل فوٹو

اے این پی کا صوبے کا نام پھر تبدیل کرنے کی تجویز،آئینی مسودہ بھی جمع کرادیا

اسلام آباد: اے این پی نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں پیپلزپارٹی کے مسودہ کی حمایت کے ساتھ ساتھ اپناآئینی مسودہ بھی جمع کرادیا، خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرکے صرف ”پختونخوا“ رکھنے کی تجویز بھی دے دی۔

خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اے این پی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے آئینی ترامیم کے حوالے سے اپنا مسودہ جمع کرادیا ہے۔

اے این پی مسودہ میں تجاویز دی گئی ہیں کہ خیبرپختونخوا کے نام سے خیبر کا لفظ حذف کردیا جائے، پارلیمنٹ بذریعہ قانون معدنی تیل اور قدرتی گیس کے انتظام، انتظامیہ اور ریگولیشن میں وفاقی اور متعلقہ صوبائی حکومتوں کی مساوی نمائندگی فراہم کرے گی۔

اے این پی کی جا نب سے دی گئی تجویز میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 176 میں ترمیم کرکے سپریم کورٹ کی کل تعداد میں تمام صوبوں کے ججوں کی تعداد یکساں ہو،آرٹیکل175بی میں ترمیم کرکے صوبائی آئینی عدالت کا قیام غیر ضروری مالی بوجھ پیدا کرنا بالکل فرضی اور مضحکہ خیز ہے۔

ایمل ولی نے کہا کہ ہائی کورٹس کو پہلے ہی متعدد ٹربیونلز کی مدد حاصل ہے جن میں صوبائی سروسز ٹریبونل، خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی اپیلیٹ ٹریبونل، خیبر پختونخوا پبلک پروکیورمنٹ اتھارٹی اپیلٹ فورم، ماحولیاتی ٹریبونل کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔