فائل فوٹو
فائل فوٹو

اتفاق رائے کے بغیر کوئی بھی آئینی ترمیم تاریخ کے کوڑے دان میں ہوگی،رضا ربانی

اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہاہے کہ سیاسی اتفاق رائے کے بغیر کوئی بھی آئینی ترمیم تاریخ کے کوڑے دان میں ہوگی،سیاسی اتفاق رائے کے بغیر ترمیم 1973کے متفقہ آئین کو مزید متنازع بنائےگی۔

میاں رضا ربانی کاکہناتھا کہ وفاقی حکومت 26ویں آئینی ترمیم پر سیاسی اتفاق رائے  غیرمستحکم کرنے میں محتاط رہے، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن  سیاسی اتفاق رائے کی جانب بڑھ رہےہیں، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن اتفاق رائے کیلیے کوشاں ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان سیاسی اتفاق رائے ضروری ہے ،سیاسی اتفاق رائے کے بغیر کوئی بھی آئینی ترمیم تاریخ کے کوڑے دان میں ہوگی،سابق چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ سیاسی اتفاق رائے کے بغیر ترمیم 1973کے متفقہ آئین کو مزید متنازع بنائےگی،یہ وفاق کیلیے انتہائی خطرناک ہوگا، وفاقی حکومت کو ضبط کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔