انتظار پنجوتھا کی بازیابی کےکیس میں رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش

 

اسلام آباد(اُمت نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف کے لاپتہ فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کی بازیابی کے کیس میں رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق انتظار پنجوتھا آئی ایس آئی کی تحویل میں نہیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن انتظار پنجوتھا کیس میں پولیس کے فوکل پرسن مقرر ہیں۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فوکل پرسن فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔

عدالت نے انتظار حسین پنجوتھا کی فوٹیجز وکیل درخواست گزار کے ساتھ شئیر کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ بتایا گیا کہ انتظار پنجوتھا کی لوکیشن ٹریس کرنے کے لیے آئی بی کو خط لکھا گیا ہے، آئندہ سماعت سے قبل آئی بی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا اور کیس کی سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔