گویا اب منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بن رہے،حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (اُمت نیوز)امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ گویا سب کا اس پر اتفاق ہے کہ اب منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بن رہے۔

ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ‏بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں ترمیم پر پی پی اور مولانا فضل الرحمٰن کا 100 فیصد اتفاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کا فضل الرحمٰن سے اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں مولانا نے حکومت کے مسودے سے اتفاق کیا ہے۔

امیرِ جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ آئینی ترمیم کے بعد چیف جسٹس کا تقرر سینیارٹی پر نہیں ہو گا، عدلیہ پر حکومت کا کنٹرول ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔