خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پولنگ جاری

خیبر پختونخوا (اُمت نیوز)خیبر پختون خوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

سوات، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، شانگلہ، لوئردیر میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔

اس کے علاوہ باجوڑ، بونیر، کرک، مانسہرہ، کوہاٹ، نوشہرہ اور لکی مروت میں بھی ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 604 ہیں اور 260 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے 6500 سے زیادہ اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ پشاور میں 800 سے زیادہ اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔