آئینی ترامیم؛ پی ٹی آئی کے 3ارکان قومی اسمبلی کے غائب ہونے کا انکشاف
این اے 59 سے آزاد امیدوار اورنگزیب کھچی اور ساہیوال سے جیتنے والے آزاد امیدوار عثمان علی سے پی ٹی آئی کی قیادت کا رابطہ نہیں ہو پا رہا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: آئینی ترامیم کا معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تین اراکین قومی اسمبلی کے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق این اے 59 سے آزاد امیدوار اورنگزیب کھچی اور ساہیوال سے جیتنے والے آزاد امیدوار عثمان علی سے پی ٹی آئی کی قیادت کا رابطہ نہیں ہو پا رہا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہور قریشی پی ٹی آئی قیادت کو ٹال مٹول کرنے لگے، ظہور قریشی ہمیں کہہ رہے ہیں کہ ملک سے باہر ہوں جبکہ وہ ملک میں ہی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم کو متنازع اور غیر شفاف قرار دیتے ہوئے اس کا حصہ نہ بننے اور ووٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔