اسلام آباد سے بنوں آنے والی مسافر کوچ پر فائرنگ

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد سے بنوں آنے والی مسافر کوچ پر درہ تنگ کے مقام پر ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق رات 3 بجے کے قریب ڈاکوؤں نے کوچ روکنے کی کوشش کی، نہ روکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 10 مسافر زخمی ہو گئے۔

زخمی مسافروں کو لکی مروت اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔