بی این پی مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو مستعفی ہو گئے

سینیٹر قاسم رونجھو نے سیکریٹری سینیٹ کو استعفیٰ جمع کرا دیا۔

October 22, 2024 · اہم خبریں, قومی
قاسم رونجھو سینیٹ میں بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں، فائل فوٹو

قاسم رونجھو سینیٹ میں بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں، فائل فوٹو

اسلام آباد: 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے بلوچستان نیشنل  پارٹی(بی این پی)مینگل  کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو مستعفی ہو گئے۔

سینیٹر قاسم رونجھو نے سیکریٹری سینیٹ کو استعفیٰ جمع کرا دیا،قاسم رونجھو سینیٹ میں بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں۔

یاد رہے کہ سردار اختر مینگل نے دونوں سینیٹرز سے استعفیٰ طلب کیاتھا،سینیٹر قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان نے آئینی ترمیم کے حق میں فلور کراس کیاتھا۔