ان کے بارے میں پی ٹی آئی والے کہتے رہے کہ ہماری بات ہوگئی ہے،فائل فوٹو
ان کے بارے میں پی ٹی آئی والے کہتے رہے کہ ہماری بات ہوگئی ہے،فائل فوٹو

3سینئر ججوں سے چیف جسٹس بنانے کا آئیڈیا عدلیہ کا ہے, رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سینئر موسٹ کے تصور نے عدلیہ کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔3 سینئر ججوں میں سے چیف جسٹس بنانے کا آئیڈیا ہمارا نہیں،عدلیہ کا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3 سینئر ترین ججوں میں چیف جسٹس منتخب کرنے کا خیال عدلیہ نے خود پیش کیا جب اس نے سندھ اور لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ٹاپ تھری ججوں میں سے مقرر کیے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر ٹاپ تین ججوں میں سے کوئی جج منع کر دے تو پھر چوتھے نمبر کے جج پرغور کیا جائے گا۔