ملزمہ سارہ خان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، فائل فوٹو
ملزمہ سارہ خان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، فائل فوٹو

نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی کی جعلی خبر پھیلانے والی خاتون گرفتار

لاہورکے نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی کی فیک نیوز پھیلانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

سوشل میڈیا پر خود کو مبینہ متاثرہ بچی کی ماں بتانے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی غیرمصدقہ خبرکے معاملے پر لاہور پولیس کی جانب سے مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس نے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ خاتون نے سوشل میڈیا پر متاثرہ طالبہ کی والدہ ہونے کا دعوی کیا تھا۔

ملزمہ سارہ خان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمہ سب انسپکٹر محمد عمران کی مدعیت میں درج کیا۔ مقدمہ متن کے مطابق وڈیو میں خاتون نے دعویٰ کیا کہ متاثرہ بچی اسکی بیٹی ہے، خاتون کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب کے تعلیمی اداروں میں فیک نیوز اور فیک معلومات کو کاؤنٹر کرنے کے لیے خصوصی مراسلہ جاری کردیا گیا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں میں ہراسانی ، انجری یا کسی بھی حساس واقعے کے حوالے سے شکایت آنے پر12 گھنٹے کے اندر ایکشن لینے کا حکم دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔