اسلام آباد(اُمت نیوز)نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عالمی رینکنگ میں پاکستانی عدلیہ کو اور نیچے دھکیل دیا گیا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کے مجلس قائدین کا اجلاس آج منصورہ میں ہوگا، اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل کا انتخاب ہوگا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل 30 جماعتوں کا غیر سیاسی غیر انتخابی اتحاد ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کا پہلا نتیجہ مرضی کا چیف جسٹس ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم منظور ہوگئیں، پارلیمنٹ مفلوج ربڑ اسٹیمپ ثابت ہوئی۔
لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی پیداوار پارلیمنٹ ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔