مجھے بانی تحریک انصاف سے سچ بولنے کی سزا ملی ہے باقی کچھ نہیں، فائل فوٹو
مجھے بانی تحریک انصاف سے سچ بولنے کی سزا ملی ہے باقی کچھ نہیں، فائل فوٹو

عنقریب عمران خان بھی جیل سے باہر ہوں گے، شعیب شاہین

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلا کا کہنا ہے کہ عنقریب بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی جیل سے باہر ہوں گے، عمران خان نے قوم کو لڑنے کا پیغام دیا ہے۔

بشریٰ بی بی کی رہائی کے بعد پی ٹی آئی کے وکلا نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کی، جس میں شعیب شاہین نے کہا کہ جسٹس گل حسن کے حکم کی وجہ سے بشریٰ بی بی رہا ہوئی ہیں، بشریٰ بی بی کا سیاست سے بھی کوئی تعلق نہیں۔

شعیب شاہین نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج ایک بڑا فیصلہ کیا ہے، عدالت نے کہا وکلا سے ملاقات نہ کرنا انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوصلے بلند ہیں، ان کی وکلا اور اہل خانہ سے ملاقات کرانا لازمی تھا، ملاقاتوں پر پابندی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

شعیب شاہین نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے سیل کی پانچ روز بجلی بند رہی،انہیں اخبار فراہم نہیں کیا جارہا، بانی پی ٹی آئی کو آج ایکسرسائز مشین دوبارہ فراہم کی گئی ہے۔

شعیب شاہین نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا جہاں قانون پر عملدرآمد نہ ہو وہاں عدم استحکام رہتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ابھی تک ضمانت نہیں ملی، عنقریب بانی پی ٹی آئی بھی باہر ہوں گے۔

اس موقع پر وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہماری کوشش ہے بانی پی ٹی آئی کو ریلیف فراہم کروائیں، بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کی رہائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ،ان سے تین ہفتوں میں یہ دوسری ملاقات ہے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا ڈیڑھ گھنٹے کے لیے سیل کا دروازہ کھولا جاتا یے، انہوں نے قوم کو لڑنے کا پیغام دیا ہے۔