27 ویں آئینی ترمیم میں جے یو آئی پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، فائل فوٹو
27 ویں آئینی ترمیم میں جے یو آئی پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، فائل فوٹو

بلاول بھٹو کو وزیرِ اعظم بنتا دیکھ رہا ہوں، منظور وسان کی نئی پیشگوئی

خیرپور: پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان  نے نئی پیشگوئی کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ مستقبل میں کسی نہ کسی طرح بلاول بھٹو کو وزیرِ اعظم بنتا دیکھ رہا ہوں۔

خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں جے یو آئی پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی پہلے بھی دیا ہے۔18ویں ترمیم میں بھی وہ ہی شرطیں تھیں جو موجودہ 26 ویں ترمیم میں ہیں۔

منظور وسان کا کہنا تھا  کہ پی ٹی آئی میں اختلافات ہیں، آپس میں ان کی نہیں بنتی ہے، آگے چل کر پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی اور دھڑا بندی ہو گی۔ پی ٹی آئی والے پہلے بھی لڑتے رہے ہیں لیکن فائدہ انہیں ابھی تک نہیں ہوا ہے، ہم لڑائی کرنے والے لوگ نہیں، امن وامان کی خواہشات رکھنے والے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔