اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ قاضی فائزعیسیٰ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی دشمن بنے ہوئے تھے، سوشل میڈیا پر قاضی فائزعیسیٰ کے ساتھ جو رویہ اپنایا گیا اس سے دلی سکون ملا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ نئے چیف جسٹس کے فیصلوں میں ہم نے کوئی تعصب نہیں دیکھا، قاضی فائزعیسیٰ کے دور میں عدالت خود پراسیکیوٹر کا کردار ادا کر رہی تھی۔
انہوں ںے کہا کہ ہم سے بلے کا نشان چھینا ہو یا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو، قاضی فائز عیسیٰ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی دشمن بنے ہوئے تھے، سوشل میڈیا پر قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ جو رویہ اپنایا گیا اس سے دلی سکون ملا۔