اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف ریاض انویسٹمنٹ فورم 2024ء میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کا بھی امکان اور دیگر اعلیٰ سعودی حکام کے ساتھ اہم دو طرفہ بات چیت متوقع ہے، فریقین اقتصادی اور تزویراتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کریں گے، فریقین اقتصادی، توانائی اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو تلاش کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا 31 اکتوبر کو قطر جانے کا بھی امکان ہے، وزیراعظم کے دورے میں پاک قطر تعلقات پر بات ہو گی، وزیراعظم کوپ 29 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔