وزیراعلیٰ کے پی کی وفاقی اور پنجاب حکومت کو وارننگ

 

خیبرپختونخوا(اُمت نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کو وارننگ دیتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کی کوئی شکایت آئی تو پورے ملک کو بند کر دیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جیل میں بانی تحریک انصاف کو سہولتوں نہیں دی جا رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کبھی بانی تحریک انصاف کے لیے بجلی بند کر دی جاتی ہے تو کبھی کھانا نہیں دیا جاتا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل کے اندر ان کے حقوق نہیں دیے جا رہے، وفاقی اور پنجاب حکومت نے ان کے ساتھ بد ترین رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے دن گن رہے ہیں، بہت جلد پورے پاکستان کو بند کرکے جعلی حکومت سے چھٹکارا حاصل کریں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا ہے اس کو واپس لیں گے، حکومت ہمیں مجبور کر رہی ہے کہ ہم پر امن نہ رہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس نے بانی تحریک انصاف سے غداری کی ہے ان کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔