سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر 29 اکتوبر کو کچھ افراد نے دھاوا بول دیا تھا، فائل فوٹو
سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر 29 اکتوبر کو کچھ افراد نے دھاوا بول دیا تھا، فائل فوٹو

پی ٹی آئی کارکنوں کی لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ بدتمیزی

لندن: سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ لندن میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامی مظاہرین کی بدتمیزی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اہلِ خانہ کے ہمراہ اِن دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں وہ ایک ہفتہ قیام کریں گے۔گزشتہ روز قاضی فائز عیسیٰ نے لندن کی مِڈل ٹیمپل سوسائٹی کی تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے وابستہ اراکین و کارکنان وہاں پہنچ گئے جنہوں نے پہلے ہی مِڈل ٹیمپل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔

پی ٹی آئی کے کارکن شام سے لندن کے مڈل ٹیمپل کے باہر احتجاج کر رہے تھے، ملیکہ بخاری، ذلفی بخاری، اظہر مشوانی اور دیگر نے مظاہرین سے خطاب بھی کیا۔لندن میں شریف فیملی کی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر اپنے مسلسل احتجاج سے شہرت پانے والا پاکستانی نژاد نوجوان شایان علی سمیت پی ٹی آئی کے دیگر حامیوں نے بھی مِڈل ٹیمپل کے باہر بھرپور احتجاج کیا اور قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف خوب نعرےبازی کی۔

اس دوران ایک ناخوشگوار واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قاضی فائزعیسیٰ کی گاڑی جیسے ہی مڈل ٹیمپل سے باہر نکلی تو شایان علی سمیت دیگر مظاہرین انکی گاڑی پر چڑھ دوڑے۔پی ٹی آئی مظاہرین نے قاضی فائزعیسیٰ کی گاڑی کے شیشوں پر مُکے مارے اور زور زور سے دروازے بجا کر نعرے بازی کی، اِس دوران گاڑی میں بیٹھے قاضی فائز عیسیٰ نے جُھک کر خود کو کسی ممکنہ نقصان سے بچانے کی کوشش ۔

واقعے کی دیگر کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شایان علی سمیت دیگر مظاہرین قاضی فائزعیسیٰ کی گاڑی کے پیچھے دوڑتے ہوئے مسلسل نعرے بازی کرتے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔