لندن میں جسٹس فائز کی گاڑی پر حملے میں ملوث افراد کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ منسوخی کا حکم
قاضی فائز عیسی کو دھمکیوں کا سامنا تھا تو سیکیورٹی کیوں فراہم نہیں کی گئی، اس کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔ وزیر داخلہ
پاکستان نے ہمیشہ خیرسگالی کے جذبات کا مظاہرہ کیا ہے ہر دفعہ یہ توقع نہ رکھی جائے، فائل فوتو
محسن نقوی کا کہنا تھا حملہ آوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ان کے خلاف پاکستان میں ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی کی جائے گی اور ان کے شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا جنہوں نے حملہ کیا ان کی شہریت فوری منسوخ کرنے کی کارروائی ہو گی، شہریت منسوخی کا کیس منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھیجا جائے گا، کسی کو بھی ایسے حملے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ان کا کہنا تھا لندن میں پاکستانی ہائی کمشنرکی کار پر بھی حملہ ہوا، اس پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے، سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کو دھمکیوں کا سامنا تھا تو سیکیورٹی کیوں فراہم نہیں کی گئی، اس کی بھی تحقیقات کی جائیں گی ۔