اسلام آباد(اُمت نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور پھر ورکروں کو چھوڑ کر غائب ہو جائے گا اور کے پی ہاؤس ہوتا ہوا کوہسار کے راستے پہاڑ پر چڑھ کے 12 ضلع کراس کرکے پشاور اسمبلی میں نمودار ہوگا۔ یہ رنگ بازی کا ایںڈ ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو آڑے ہاتھوں لیا، جنہوں نے گزشتہ روز ایک بار پھر اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکی دی تھی۔
اس تناظر میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں کہا کہ علی امین گنڈا پور پھر ورکروں کو چھوڑ کر غائب ہو جائے گا اور کے پی ہاؤس ہوتا ہوا کوہسار کے راستے پہاڑ پر چڑھ کے 12 ضلع کراس کرکے پشاور اسمبلی میں نمودار ہوگا۔ یہ رنگ بازی کا ایںڈ ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کے ساتھ جیل میں روا رکھا جانے والا رویہ ناقابل برداشت ہے، اب ہم اپنا حق لینے کے لیے احتجاج کی فائنل کال دیں گے، پشاور میں 8 نومبر کو ہونے والے جلسے کا مقام تبدیل کردیا ہے، اب 9 نومبر کو صوابی میں اجتماع ہوگا۔