بانئ پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف اڈیالہ جیل پہنچ گئے

راولپنڈی(اُمت نیوز)بانئ پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

ڈاکٹر عاصم یوسف بانئ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کریں گے۔

میڈیکل بورڈ میں پمز اسپتال کے 3 ڈاکٹرز اور ڈاکٹر عاصم یوسف شامل ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ آج بانئ پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔