اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں بینک کی کیش وین لوٹنے کے واقعہ کا ایک اور زخمی چل بسا۔
چند روز قبل ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہوٹل کے 2 ملازمین جاں بحق ہوئے تھے، 29 اکتوبر کو بینک کی کیش وین لوٹنے کے واقعہ میں ڈاکو نے فائرنگ کی تھی، بینک ڈکیتی واقعہ کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔
فوٹیج میں ڈاکو کو واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ڈاکو واردات کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہوا، 5 روز بعد بھی تاحال گرفت میں نہ آسکا۔