اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ہائی کورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ کردیا، وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کے دستخط شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی کورٹ کے ججوں کے ہاؤس رینٹ 65 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔اسی طرح ججوں کا اعلیٰ عدالتی الاؤنس بھی 342,431 روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ 90 ہزار روپے کردیا گیا۔
تاہم نوٹیفکیشن میں ہائی کورٹس سے کہا کہ وہ ”گاڑیوں کے حوالے سے ایک پالیسی بنائیں جس میں ایندھن، دیکھ بھال، ڈرائیور اور بین بینچ سفر شامل ہیں“۔ذرائع کے مطابق اعلیٰ عدالتی الاؤنس میں حالیہ اضافے سے ہائی کورٹ کے جج کی تنخواہ 20 لاکھ روپے سے تجاوز کر جائے گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت قانون سے کہا تھا کہ وہ ججوں کے مکان کے کرایے کو 65,000 روپے سے بڑھا کر اسلام آباد میں گزشتہ برسوں کے دوران مکانات کے کرایوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے نظر ثانی کرے۔