فائل فوٹو
فائل فوٹو

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا

راولپنڈی: عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا، وکلا صفائی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے 35 گواہوں پر جرح مکمل کرلی ہے، نیب نے بھی اپنے شواہد مکمل کرلیے ہیں، 8 نومبر کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کا 342 کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی جو کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کے روبرو ہوئی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قید خانے سے لایا گیا جب کہ بشریٰ بی بی باہر سے جیل سماعت کے لیے آئیں۔

سماعت کے آغاز میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مزید کوئی شواہد پیش نہیں کرنا چاہتے۔

اس پر عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے 342 کے بیان کے لیے آٹھ نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔ آٹھ نومبر کو عدالت عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 342 کے بیان کے سوال نامے فراہم کرے گی اور سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔