اسلام آباد: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کیس کی سماعت 14 نومبرکو ہوگی،اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کے لیے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کردی۔ن لیگ کے منحرف رکن عادل بازئی، سنی اتحاد کونسل کے سہیل سلطان اور سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی ریفرنسزکی سماعت 12 نومبرکو ہوگی۔
فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت بھی 12 نومبرکو ہوگی۔