لندن: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو لندن گراؤنڈ اسٹیشن پر گالیاں اور دھمکیاں دینے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
برطانوی دارالحکومت میں نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کیا اور انہیں چاقو سے حملے کی دھمکی دی۔وزیر دفاع خواجہ آصف کے قریبی ذرائع نے لندن میں پیش آئے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔
قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ خواجہ آصف کو دھمکیاں اور گالیاں دینے کی ویڈیو حقیقی ہے۔ذرائع خواجہ آصف کے مطابق منظر عام پر آنے والی ویڈیو چند روز قبل کی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لندن میں دھمکی دینے والے واقعے کو رپورٹ کرانے کا پراسس چل رہا ہے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ وہاں کیمرا بھی لگا ہوا تھا، میں دھمکی دینے والے کو نہیں پہچانتا ہوں۔