ذاتی وجوہات کے باعث عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں، فائل فوٹو
ذاتی وجوہات کے باعث عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں، فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور: پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

نائب صدر پی ٹی آئی ایسٹ عباس خان نے استعفیٰ ضلعی صدر کو ارسال کر دیا ہے۔انہوں نے اپنا استعفیٰ دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ذاتی وجوہات کے باعث عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں۔

واضح رہے کہ پشاور سٹی کے سینئر نائب صدر ملک اسلم اور جنرل سیکریٹری تقدیر علی نے بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے، تقدیر علی نے اپنا استعفے کا باضابطہ اعلان ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا۔ادھر سینئر نائب صدر ملک اسلم نے بھی ہاتھ سے لکھا اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو پیش کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔